چشتیاں: پولیس کانسٹیبل کا ملزم کی بجائے مدعی کے گھر ریڈ، مقدمہ درج

چشتیاں: چشتیاں پولیس کے اتھرے کانسٹیبل نے تھانیدار کو جھوٹ بول کر ملزم کا سراغ لگانے کی بجائے مدعی کے گھر ریڈ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا ۔ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں کے سب انسپکٹر محمد احمد نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ پولیس جوانوں کے ہمراہ مقدمہ نمبر 201/26 کے نامزد ملزم محمد حسن کی گرفتاری اور تفتیش کے سلسلہ میں موڑ ڈاہرانوالہ پر موجود تھا کہ تھانہ کے کانسٹیبل عظیم اصغر نے کہا کہ وہ ملزم محمد حسن کا سراغ لگا کر آتا ہے چنانچہ وہ مدعی مقدمہ علی حسن اورعبدالرحمن عرف مان کو ساتھ لیکرچلا گیا اور متذکرہ افراد کے ساتھ ساز بازہوکر ذاتی رنجش کی بنا پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئےملزم محمد حسن کی ریکی کرنے کی بجائے محمد محسن ولد محمد حسن سکنہ نیو گلشن اقبال کالونی چشتیاں کے گھر ریڈ کردیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ کانسٹیبل عظیم اصغرملزم کے گھر ریڈ کرنے کی بجائے محمد محسن کے گھر ریڈ کر آیا ہے۔

اس طرح کانسٹیبل مذکور نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئےسنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔تھانہ سٹی بی ڈویژن چشیاں کے کانسٹیبل عظیم اصغر کے خلاف زیر دفعہ 155/Cپولیس آرڈر 2002 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں