چشتیاں: گھریلو جھگڑے کے بعد شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی، ایک بچے کی ماں کی لاش گھر سے برآمد

چشتیاں: مہار شریف میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے بعد 30 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی لاش گھر کے ایک کمرے سے پھندا لگی حالت میں برآمد ہوئی۔

متوفیہ کی شناخت راشدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو ایک بچے کی ماں تھی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ شہر فرید کی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ خاتون کی موت کے اصل حالات اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں