چشتیاں: ڈہرانوالہ پولیس کی کارروائی، چار منشیات فروش گرفتار
چشتیاں: تھانہ ڈہرانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔