چشتیاں کے قریب ٹریفک کےمختلف حادثات میں تین افراد جاں بحق

چشتیاں: چشتیاں کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جانبحق جبکہ سات افراد شدید زخمی ھوگئے۔ریسکیو 1122 کے عملہ نے جانبحق افراد کی میتوں کے علاوہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں پہچایا۔پہلے حادثہ میں قاضی والا روڈ چشتیاں تیسرے میل پر تیزرفتار موٹرسائیکل روئی کی گانٹھوں سے لدے ٹرالرکے ساتھ ٹکرا جانے سے دو نوجوان 18 سالہ رحمان ولد سروراور 17 سالہ سلطان ولد مشتاق چک 128 مرادچشتیاں موقع پر جانبحق ہوگئے.۔

دوسرے حادثہ میں تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر بجلی کے پول سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان اللہ وسایہ ولد ولد خادم حسین سکنہ بستی سرائیکی راجن پورجانبحق اور اس کا ساتھی عابد عمران ولد عمران احمد چک 296/HR شدید زخمی ہوگیا،چک 59/4R کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیاں ٹکر سے چار افراد محمد زاہد،شادی اقبال،علی شیر،محمد عمران شدید زخمی ہوگئے،حاصل پورروڈ پر رضوان پٹرول پٹرولیم کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل کی ٹکر سے نوجوان عبدالستار سکنہ چک سرکاری چشتیاں شدید زخمی ہوگیا ۔

مسلم کالونی چشتیاں ڈگی پارک کے قریب رکشہ اور موٹرسائیکل کے حادثہ میں بلدیہ کالونی چشتیاں کے دو نوجوان نعمان شاہ اور علی شکیل شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے عملہ نے شہر اور دودرازکے علاقوں میں جائے وقوعہ پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ خبریں