چشتیاں: 24 گھنٹے سے لاپتہ 42 سالہ شخص کی لاش برآمد

چشتیاں: تھانہ بی ڈویژن کی حدود نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے 24 گھنٹے قبل لاپتہ ہونے والے 42 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک مقامی گیس ایجنسی میں ملازم بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں