بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے سالانہ انتخابات 2027 کے فیس و شیڈول کا اعلان

چشتیاں: بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے سالانہ انتخابات 2027 و فیس شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔چئیرمین الیکشن بورڈ بار ایسوسی ایشن چشتیاں مرزا قتیل رفت ایڈووکیٹ کے مطابق کاغزات نامزدگی 23 نومبر،کاغذات کی جانچ پڑتال 24 نومبر،کاغذات کی واپسی 25 نومبر،امیدواروں کی حتمی لسٹ 27 نومبرکو جاری کی جائے گی جبکہ الیکشن 12 دسمبرکو ہونگے اور پولنگ صبح 9 سےشام 4 بجے تک ہوگی۔

صدر بارایسوسی ایشن چشتیاں حافظ مختار احمد بلوچ نے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے فیس کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق برائے صدر ڈیڑھ لاکھ روپئے،جنرل سیکرٹری ایک لاکھ روپئے،نائب صدر 50 ہزار روپئے،جوائنٹ سیکرٹری ،فنانس سیکرٹری،لائبریری سیکرٹری دس دس ہزار روپئےاور ممبر مجلس عاملہ کیلئے 5 ہزار روپئے مقرر کی ہے۔

متعلقہ خبریں