بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے انتخابات، صدر سمیت 16 عہدیداران اور ممبران بلا مقابلہ منتخب
چشتیاں: بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے سالانہ انتخابات 2026-27 کے لیے صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری سمیت 6 عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے 10 ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
انتخابی فہرست کے مطابق عمران رفیق بھٹی صدر، محمد اشرف جوئیہ نائب صدر، محمد ابراہیم بیدانہ جنرل سیکریٹری، ذکاالدین چوہدری جوائنٹ سیکریٹری، عبدالرحمن بابا فنانس سیکریٹری اور سید عون عباس شاہ لائبریری سیکریٹری منتخب ہوئے۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے ضیاء الرحمن قمر،علی شان بوبک،حافظ وسیم تبسم چوہدری، نوید رضا، شفیق احمد لکھویرا، سجاد سیال اعجاز اقبال قریشی، چوہدری عمران اسلم کمبوہ اور شیراز سرور بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
اس طرح بار ایسوسی ایشن چشتیاں کے انتخابات 2026-27 میں مجموعی طور پر 16 امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار پائے۔