پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر کا چشتیاں میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن
چشتیاں: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹرآپریشنزساؤتھ ون نے چشتیاں اور چک مدرسہ میں ملاوٹی وغیر معیاری خوراک بنانے والے یونٹس کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران ناقص خوراک تلف کر دی ،2 فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانہ کرنے کے علاوہ 2 یونٹس کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔
مٹھائی، چائے کی پتی، نمکو اور مصالحہ جات بنانے والے یونٹس پر کارروائیوں کے دوران 300 کلو ناقص خوراک ۔ 94 کلو ملاوٹی مصالحہ، 60 لیٹر شیرہ، 45 کلو نان فوڈ گریڈ رنگ اور 40 لیٹر رینسڈ فرائنگ آئل سمیت 35 کلو خراب خوراک تلف کر دی گئی۔ چشتیاں میں مصالحہ جات کے یونٹ کو نمونوں میں ملاوٹ ثابت ہونے پر اصلاح تک بند کر کے مقدمہ درج کرا دیا اور عمر فوڈ چشتیاں کے محمد شفیق ولد محمد رمضان کے خلاف تھانہ سٹی اے ڈویژن میں مقدمہ درج کرا دیا ۔ فوڈ اتھارٹی افسران نےچک مدرسہ ارشد ٹی پیکنگ کاٹ گنگا سنگھ میں 70 کلو کھلی پتی اور مختلف چائے برانڈز کے جعلی لیبلز میں غیر قانونی پتی پیک کرنے پر ٹی یونٹ کے خلاف بھی تھانہ مدرسہ مالکان محمد ارشد اور محمد مظہر پسران محمد اشرف کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔
فوڈ سیفٹی افسران کے مطابق باسی مٹھائی فروخت کرنے اور ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر 2 فوڈ یونٹس کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشن کے تحت شہریوں تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی متحرک ہے۔