چشتیاں: بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرنے کا جرم میں شوہر کو سزائےموت سنا دی گئی۔
چشتیاں: ایڈیشنل سیشن جج چشتیاں رضا اللہ خان کی عدالت نے بیوی کو گلے میں پھندا ڈال کرپھانسی دے کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پرشوہر کو سزائے موت کا حکم سنایا اور مضرم کو 5 لاکھ روپئے جرمانہ کا بھی حکم دیا۔عدالت کے فیصلہ کے مطابق چشتیاں کے نواحی چک 28 گجیانی کی اضافی بستی میں غلام مصطفے ولد غلام مرتضی انصاری نے 19 نومبر2025 کو نئی نویلی بیوی مہناز بی بی کو شادی کے دیڑھ ماہ بعدناجائز تعلقات قائم کرنے کے شبہ میں گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دے کر قتل کردیا تھا۔
جس کا تھانہ صدر چشتیاں پولیس نےمقتولہ کے والد اللہ رکھا ولد اللہ دتہ سکنہ بہاولنگر کی درخواست پرقتل کا مقدمہ 691/25 درج کیا تھا۔ عدالت نے 11 ماہ سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجم مذکور کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپئے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا اور کہا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو 6 ماہ قید سخت بھگتنا ہوگی۔