چشتیاں شہر کے سیوریج منصوبے کیلئے ورلڈ بینک کی جانب سے 16 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں: اے سی چشتیاں
چشتیاں(نمائندہ خصوصی): اسسٹنٹ کمشنرچشتیاں غلام مصطفی نے کہا ہے کہ16 ارب روپے کی لاگت سے چشتیاں شہر کا سیوریج منصوبہ ورلڈ بینک کے ماہرین کی زیر نگرانی تعمیر کیا جائے گاجو آئندہ 50سال کیلئے ضروریات کو پورا کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ بینک کی طرف سے چشتیاں شہر کے سیوریج منصوبے کیلئے 16 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں ابتدائی فیزیبلٹی رپورٹس تیار کی جا چکی ہیں ورلڈ بینک کے پراجیکٹ PICP کی اعلی سطحی ٹیم سینئر آفیسر اویس یوسف کی زیر قیادت چیف آفیسر فاروق ارشاد انجینیئر احمد حسن بھٹی کے ہمراہ منتخب کردہ ڈسپوزل پوائنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کر چکے اور میونسپل کمیٹی کی طرف سے تیار کردہ سفارشات ورلڈ بینک کی اعلی سطحی ٹیم کے حوالے کر دی گئیں آمدہ پروجیکٹ میں میونسپل کمیٹی کے سیوریج سسٹم کو دو ڈسپوزل میں تقسیم کیا گیا ہے،ڈسپوزل نمبر 1 چک نمبر 2 فورڈواہ میں 16 ایکڑ رقبے پر قائم کیا جائے گا جو نورپورہ ناصر آباد پرانی چشتیاں سیٹلائٹ ٹاؤن قادر آباد اعوان پورہ بستی حافظ آباد و ملحقہ علاقوں کا سیوریج کا پانی ڈسپوز کرے گا ڈسپوزل نمبر 2 چک نمبر 41 فتح میں 75 ایکٹر رقبہ پر قائم کیا جائے گا جو سارے شہر کا پانی ڈسپوز کر کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے فصلوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ڈسپوزل قائم کرنے کے لیے 91 ایکڑ اراضی مختص کر کے فرد منتظمین کو جاری کر دی گئی ہے آئندہ چند روز سیوریج سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔