پنجاب بھر میں واسا نظام کی توسیع، 41 اضلاع میں جدید سیوریج سسٹم متعارف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت نے پہلی بار 41 اضلاع میں واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی قائم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں بہتر سیوریج سسٹم متعارف کروانے کے لیے جدید مشینری بشمول سکشن اور جیٹنگ مشینوں کا معائنہ کیا۔

فیز ون کے تحت 15 اضلاع کو 552 مشینیں اور گاڑیاں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 937 یونٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مانسون سیزن سے قبل تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے تاکہ ہر ضلع میں موثر نکاسی آب اور شہری علاقوں میں پانی بھرنے کے واقعات پر فوری ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں چار بڑے صحت منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ لاکھوں روپے مالیت کے مفت جگر، گردے اور کوکلیئر امپلانٹس کیے جا چکے ہیں جبکہ بچوں کی 11,000 سے زائد کامیاب دل کی سرجریاں بھی انجام دی گئی ہیں۔

عالمی آٹزم ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے آٹزم میں مبتلا بچوں کے لیے تعلیم، بحالی اور مساوی مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سینٹر کے قیام کو ایک بڑا سنگ میل قرار دیا۔

متعلقہ خبریں