رانا اسرار احمد کی مختلف علاقوں میں تعزیتی، عوامی رابطے برقرار
چشتیاں (پ ر): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور تحصیل صدر پیپلز پارٹی چشتیاں رانا اسرار احمد نے 16 گجیانی، سوڈھا بستی اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
انہوں نے کرما لک کے صاحبزادے اللہ رکھا لک، سابق نائب ناظم ارشد عباسی، فیاض عباسی اور اسلم عباسی کے ماموں، جبکہ اپنے دیرینہ دوست چوہدری عمران اور چوہدری شاہد کے والد چوہدری زمان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔
مقامی سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ رانا اسرار احمد گزشتہ عرصے کے دوران حلقے کے مختلف دیہات اور شہری علاقوں میں ہونے والے جنازوں، تعزیتی اجتماعات اور فاتحہ خوانیوں میں مسلسل شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندوں اور سیاسی شخصیات کی جانب سے دکھ اور غم کی گھڑی میں عوام کے ساتھ رابطہ اور موجودگی مقامی سطح پر اہمیت کی حامل سمجھی جاتی ہے، جبکہ شہری توقع رکھتے ہیں کہ تمام منتخب اور سیاسی قیادت بھی اپنے حلقوں میں عوام سے اسی طرح مسلسل رابطہ برقرار رکھے۔