رانا اسرار احمد سے پیر عادل چشتی کی ملاقات، حاجی محمد انتظار رانا کو سالگرہ کی مبارکباد

چشتیاں (پ ر): پاکستان پیپلز پارٹی بہاولنگر کے ضلعی جنرل سیکریٹری اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 244 حاجی محمد انتظار رانا کے بھائی اور پیپلز پارٹی چشتیاں کے تحصیل صدر رانا اسرار احمد سے بہاولنگر سے آئے پیر عادل چشتی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پیر عادل چشتی نے حاجی محمد انتظار رانا کی سالگرہ کے موقع پر بہاولنگر سے خصوصی طور پر لایا گیا کیک، گلدستہ اور تحائف رانا اسرار احمد کو پیش کیے۔

پیر عادل چشتی نے حاجی محمد انتظار رانا کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ صحت، سلامتی اور خوشیوں سے نوازے۔

متعلقہ خبریں