منڈی مدرسہ میں 150 لٹرغیرمعیاری دودھ تلف, دودھ فروش کو 25 ہزار روپے جرمانہ

چشتیاں: پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے نواحی قصبہ منڈی مدرسہ میں 150 لٹرغیرمعیاری دودھ تلف کرکے دودھ فروش کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز بہاولنگر کی سربراہی میں ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی۔

دورانِ کارروائی منڈی مدرسہ بہاولنگر میں واقع ملک کلیکشن سنٹر سے دودھ کے نمونے حاصل کر کے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے، جہاں لیب رپورٹ میں دودھ میں فیٹ کی کمی پائی گئی۔ رپورٹ موصول ہونے پر ٹیم نے 150 لٹرغیر معیاری دودھ تلف کر دیا۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم دستیابی اور چلر میں مردہ مکھیوں کی بھرمار بھی پائی گئی۔​ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصوراحمد نے کہا ہے کہ شہریوں تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین فریضہ ہے۔

متعلقہ خبریں