چشتیاں میں عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پرمنعقدہ تقریب

چشتیاں: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج چشتیاں کے پروفیسررضوان یونس نے کہا ہے کہ سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصد نابینا افراد کو درپیش مسائل اورمشکلات سے متعلق معاشرے کو آگاہی فراہم کرنا ہے اور یہ باورکرانا ہے کہ معذورافراد بھی تھوڑی سی توجہ کے ساتھ مفید شہری ثابت ہوسکتے ہیں،جبکہ پاکستان میں تقریباً 20 لاکھ افراد بینائی سے مکمل طور پرمحروم ہیں اورجزوی طور پر نابینا افراد کی تعداد تقریباً 60 لاکھ کے قریب ہے۔انہوں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائینڈ کے زیر اہتمام چشتیاں دفتر میں عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفید چھڑی تو نابینا افراد کو چلنے پھرنے میں تحفظ فراہم کرتی ہے، تاہم سفرِ زیست کے لیے تعلیم، روزگار، صحت اورآبادی میں اضافہ توجہ طلب مسائل ہیں۔

تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مصطفے ،ڈی ای او ایلیمنٹری ضلع بہاولنگررانا عابد حسین،صدربارایسوسی ایشن چشتیاں مختار احمد بلوچ،ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ ضلع بہاولنگررفعت عتیق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چشتیاں رخسانہ شاہین ،ایس ڈی او بلڈنگ چشتیاں سعید اللہ،صدر بلائینڈ ایسوسی ایشن غلام مرتضی ،نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں وائٹل گروپ کی جانب سے فراہم کردہ 100 سفید چھڑیاں بصارت سے محروم افرادمیں تقسیم کی گئیں۔ میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کلاسزکےسالانہ امتحانات 2026 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ٹرافیاں اور تمغے بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں