ڈپٹی کمشنربہاولنگرکا دورۂ چشتیاں

چشتیاں: ڈپٹی کمشنربہاولنگرسید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ عوامی درخواستوں، اراضی ریکارڈ، انتقالات، فرد کے اجرا، رجسٹری اور دیگر ریونیو معاملات کو مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت نمٹایا جائے اور چشتیاں شہرو نواحی علاقوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور سیوریج سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے چشتیاں شہرو گلی محلوں اور پارکس کے معائنہ کے موقع پر متعلقہ افسران سےمزید کہا کہ شہریوں کے لیے تفریحی مقامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ پارکس کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے ضروری اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں، بچوں اور خاندانوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے، نکاسی آب کے نظام کو مؤثر رکھنے اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کے امور کی باقاعدہ نگرانی اور مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنرنےمحکمہ مال سے متعلق مختلف امور، دفتری انتظامات اور سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے دوران ہدایت کی کہ محکمہ مال کے امور میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے جبکہ عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کو ریونیو سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور انہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے مناسب رہنمائی فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا مؤثر حل یقینی بنانا انتظامی افسران کی اہم ذمہ داری ہے۔ متعلقہ افسران محکمہ مال کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔

متعلقہ خبریں