چشتیاں: گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں کے انتہائی ذہین اور محنتی نابینا طالب علم سمیع الرحمن رولنمبر 990009 نے انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ تعلیمی بورڈ بہاولپور میں 1146/1200 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
طالب علم مذکور کی بینائی موٹرسائیکل کے حادثہ میں ضائع ہو گئی تھی لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور پرنسپل پروفیسرغضنفر محمود اور شعبہ ہسٹری کے نابینا پروفیسر رضوان یونس و دیگر اساتذہ کی خصوصی نگرانی میں دن رات محنت کرکے قابل فخر مقام حاصل کیا۔
تعلیمی بورڈ بہاولپور میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان اہسوسی ایشن آف دی بلائینڈ ڈسٹرکٹ بہاولنگرکے صدر و ٹیچر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چشتیاں غلام مرتضی کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے وہ مستقبل میں اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔سمیع الرحمن کے والد رانا عبدالرحمن مقامی عدالت میں جونئیر کلرک کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔