چشتیاں: دانش سکول گرلز میں ورلڈ سپیس ویک 2026 کے تحت خلائی سائنس کی نمائش اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد
چشتیاں: دانش سکول گرلز چشتیاں میں 4 سے 10 اکتوبرتک ورلڈ سپیس ویک 2026 "راکٹ ریولوشن” کے تھیم پر جوش و خروش سے منایا گیا۔ جس کے دوران خلائی سائنس، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا، ورلڈ سپیس ویک کے تحت انسانی خلائی زندگی، خلائی پرواز، اور مائیکرو گریویٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
پرنسپل محترمہ راشدہ عزیزنے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خلائی تحقیق کی قومی و بین الاقوامی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے تمام اساتذہ اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طالبات میں سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں دلچسپی اورتحقیقی رجحان کو فروغ دیتی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک کامیاب نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
اساتذہ اور طالبات نے خلائی تحقیق، راکٹس، سیاروں اور خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق تخلیقی اور معلوماتی ماڈلز تیار کیے۔ پرنسپل نے کیک کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔ طالبات نے جوش و خروش سے اپنے ماڈلز پیش کیے اور اعتماد کے ساتھ ان کی وضاحت کی۔اس موقع پرکانفرنس، کمیونٹی ایونٹ، ویبینار، ورکشاپ، کوئز اور پینٹنگ مقابلہ، راکٹ لانچ، سٹار گیزنگ، نمائش اور خصوصی لیکچربھی دئے گئے۔