چشتیاں: اسسٹنٹ کمشنر کا سلاٹر ہاؤس پر رات گئے چھاپہ، مردہ جانور کا سینکڑوں کلوگوشت برآمد

چشتیاں: اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مصطفیٰ جٹ کا تحصیلدار کےہمراہ سلاٹر ہاؤس پر رات گئے چھاپہ، مردہ جانور کا سینکڑوں کلوگوشت برآمد، ملازم معطل شہریوں کو معیاری اورصحت بخش گؤشت کی فراہمی اولین ترجیح ہے اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مصطفیٰ جٹ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مصطفیٰ جٹ نےرات گئے سلاٹر ہاؤس پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر مردہ جانور کا تقریباً 10 من گوشت برآمد کرلیا۔کارروائی کے دوران گوشت قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مصطفیٰ جٹ نےتحصیلدار کےہمراہ سلاٹر ہاؤس کا اچانک معائنہ کیا گیاجہاں مبینہ طور پر340کلو مردہ جانور کا گوشت موجود پایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کی نگرانی میں ہونے والی کارروائی کے دوران میونسپل کمیٹی کے ایک ملازم کو مبینہ غفلت کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں غلام مصطفیٰ جٹ کا کہا ہے کہ شہریوں کو صحت بخش اور معیاری گوشت کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے، سلاٹر ہاؤس میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر لائیو اسٹاک کا کوئی اہلکار غفلت، کوتاہی یا مبینہ ملی بھگت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سلاٹر ہاؤس کے نظام کی مزید سخت نگرانی کی جائے گی جانوروں کی صحت اور ذبح کے عمل کی چیکنگ مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہےعوامی سماجی شہری حلقوں حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو غیر معیاری یا مضرِ صحت گوشت کی فروخت روکنے کے لیے سلاٹر ہاؤسز کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔

سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس کی مدعیت میں تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں طفیل قصائی اور اعجاز قصائی کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق برآمد ہونے والا گوشت مردہ جانوروں کا تھاجسکا وزن تقریباً 340کلو بیان کیا گیا ھےپولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم تاحال نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں نے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں