چشتیاں پولیس گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والی عورتوں کے گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام
چشتیاں: چشتیاں پولیس گھروں میں کام کرنے کے بہانے وارداتیں کرنے والی عورتوں کے گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی۔ دو چورعورتوں نے ایک اور تاجر کے گھر میں کام کرنے کے بہانےداخل ہوکر 30 لاکھ روپئے کے طلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ روپئے نقد لوٹ کر فرار ہوگئیں۔
تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کے مطابق دو نامعلوم عورتیں غنی اکبر ٹاؤن میں رہائش پذیر تاجر محمد کاشف ولد محمد اسلم کے گھر میں کام کرنے کے بہانے ڈاخل ہوگئیں اور گھر میں موجود محمد کاشف کی ضعیف العمر والدہ سے بات کرکے گھر مین کام کرنے لگ گئیں اور کچھ دیر بعد وہ گھر میں موجود ساڑھے چھ تولے کے طلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ روئے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئیں ۔
پولیس نے دونوں چورعورتوں کے خلاف زیر دفعہ 380 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔چشتیاں کی سیاسی سماجی اور کاروباری تنظیموں کے نمائندوں نے پولیس حکام سے اپنے مطالبہ میں کہا ہے کہ چورعورتوں کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔