چشتیاں میں 12 ربیع الاول کا دن مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

چشتیاں: چشتیاں سمیت بہاولنگر کے تمام شہروں ہارون آباد،فورٹ عباس ،منچن آباد بہاولنگر اور دیگر قصبات میں 12 ربیع الاول کا دن مذہبی جوش و خروش عقیدت و احترام سے منایا گیا۔تمام شہروں میں جلوس نکالے گئے جن کی قیادت علماء کرام مفتیان کے علاوہ ارکان اسمبلی ضلعی و تحصیل افسران معززین شہرنے کی ۔

چشتیاں میں مرکزی جامع مسجد نورانتظامیہ کی طرف سے جلوس نکالا گیا جس کی قیادت سجادہ نشیں دربارحضرت خواجہ نور محمد مہاروی رحمۃ اللّه علیہ صاحبزادہ غلام نجم الدین مہاروی،قاری محمد ناصر رضوی، صاحبزادہ طیب یعقوب قادری،ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ ،اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں و دیگر افسران کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری دینی تنظیموں کے عہدےداروں نے کی ۔

جلوس اپنے مقررہ راستوں کالج روڈ مین بازار قاضی والا روڈ سے سینٹرل پارک پہنچا جہاں جلسے کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدرسنی سپریم کونسل علامہ قاری محمد صفدرسعیدی و دیگر علما کرام نے اپنے خطاب میں اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو دنیا اور آخرت میں مسلمانوں کی خوشبختی اور کامیابی کا اہم محور قرار دیا۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کو ہرحال میں قوانینِ الہی کی پیروی کرنے کی تاکید کی۔جلسہ کے اختتام پرپاکستان کی خوشحالی سلامتی ،افواج پاکستان کی کامیابی اور ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی کے قیام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

متعلقہ خبریں