سی سی ڈی پولیس کا ملزمان کے ساتھ مقابلہ، خطرناک بین الاضلاعی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

چشتیاں: چشتیاں کے قریب سی سی ڈی پولیس اور ملزمان کے ساتھ مقابلہ کے دوران بین الاضلاعی خطرناک ملزم مضروب ہوکرگرفتار ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

کرائم کنٹرول ڈیپارتمنٹ بہاولنگر کے سب انسپکٹر محمد عمران خاں نے پولیس کو بتایا کہ وہ پولیس جوانوں کے ہمراہ بر لب نہر فورڈ واہ سڑک پر گرفتاری مجرمان اشتہاری کی خاطر ناکہ بندی کرکے موجود تھے کہ دو بجے رات ایک موٹرسائیکل پر2 افراد آتے نظر جنہیں ٹارچ کے ذریعے رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کردی کہ پولیس جوانوں نے سرکاری گاڑی کو اوٹ لیکر جان بچائی اور حفاظت خود اختیاری کے تحت ہوائی فائر کئے اور ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔کچھ دیربعد ملزمان تیزرفتاری فرار ہونے لگے تو ان کی موٹرسائیکل بجلی کے پول سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں پیچھے بیٹھا ایک ملزم زمین پر گرپڑا کہ دوسرا ملزم موٹرسائیکل کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے زمین پر پڑے مضروب ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اپنا نام محمد ارشد ولد علی رضا داد پوترا سکنہ موضع جیلانی تحصیل خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور بتایا۔ملزم کی تلاشی لینے پر اس کی جیب سے،پسٹل 30 بور اورنقد رقم برآمد ہوئی۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ واردات کی غرض سے جا رہے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324/353/186/34 اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں