چشتیاں پولیس اور خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

چشتیاں: چشتیاں پولیس اور خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں ایک زخمی ملزم گرفتار اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سب انسپکٹر صابر منیر پولیس لائن بہاولنگر نے تھانہ صدر پولیس چشتیاں کو بتایا کہ وہ گذشتہ رات پولیس جوانوں کے ہمراہ پلی 12گجیانی چشتیاں ناکہ پرموجود تھا کہ فرید کوٹ کی جانب سے ایک موٹرسائیکل پر تین سوار آتے دکھائی دئے کہ انہیں بذریعہ ٹارچ رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے پولیس پارٹی دیکھ کر موٹرسائیکل نہر کی پٹڑی کی طرف موڑ دی اور تیزرفتاری کی بنا پر وہ موٹرسائیکل سے گرپڑے اور انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کئے۔تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکا تو پولیس نے ٹارچ کی روشنی میں دیکھا کہ ایک ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے زخمی ملزم محمد قاسم ولد عبدالمجید عباسی داد پوترا سکنہ ماڑی شوق شاہ کو اسلحہ اور موٹرسائیکل سی ڈی 70نمبری BBB/6576سمیت گرفتار کرلیا اور ریسکیو 1122کے عملہ کے ذریعے زخمی ملزم کو تحصیل ہسپتال چشتیاں پہنچایا۔تھانہ صدرپولیس نے سب انسپکٹر صابر منیر کی رپورٹ پر ملزم محمد قاسم اور اسکے دو ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ 353/186/324/34 اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں