چشتیاں: حاجی محمد انتظار رانا کی 104 فتح میں کارنر میٹنگ میں شرکت

چشتیاں (پ ر)ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاولنگر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 244 حاجی محمد انتظار رانا نے 104 فتح میں فوجی عامر شہزاد اور چوہدری انور کے زیراہتمام کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ حاجی محمد انتظار رانا کو کارنر میٹنگ کی تقریب میں پہنچنے پر ہار پہنائے گئے اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

حاجی محمد انتظار رانا نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موقع ملا تو شہر اور چکوک کی ترقی میں کردار ادا کروں گا۔ حاجی محمد انتظار رانا نے کارنر میٹنگ کے انعقاد پر فوجی عامر شہزاد ، چوہدری انور اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رانا سرفراز احمد، رانا اسرار احمد تحصیل صدر پیپلز پارٹی چشتیاں، رانا اقتدار احمد تحصیل صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن چشتیاں، رانا یاسین، چوہدری محمد اکمل، چوہدری لیاقت، بابا یوسف، اشفاق حیدر و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں