چشتیاں پولیس کانسٹیبل ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

چشتیاں: اینٹی کرپشن پولیس بہاولپورنے ملزم چھڑانے کی خاطر بیوہ خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپئے رشوت لینے کے الزام میں چشتیاں پولیس کے کانسٹیبل رانا مشرف کو گرفتار کرلیا۔اینٹی کرپشن پولیس بہاولپور کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور کی بیوہ خاتون فردوس شیریں بیوہ محمد اخلاق قریشی کے بیٹے محمد جاوید کو فیملی کیس میں 6 ماہ کی سزا ہوئی تھی۔چشتیاں کے پولیس کانسٹیبل رانا مشرف ولد محمد اشرف نے بیوہ خاتون کے گھر جا کرکہا کہ اسے ڈیڑھ لاکھ روپئے رشوت دیدیں تو وہ محمد جاوید کو چھڑا دے گا۔ مشرف نے رشوت کی رقم لیکر وعدہ پورا نہیں کیا تو بیوہ خاتون نے اپنی رقم واپس مانگی تو مشرف نے دھمکی دی کہ کسی سے رقم کا ذکر کیا تو وہ محمد جاوید کوکسی فوجداری مقدمہ میں پھنسا دے گا۔

بیوہ خاتون نے اینٹی کرپشن پولیس بہاولپور کورشوت ستانی کیس بارے درخواست دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس بہاولپور نے کانسٹیبل مشرف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے چشتیاں سے گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں