چشتیاں میں محفلِ ذکرِ حضرت امام حسینؑ، واقعۂ کربلا حق، صبر اور استقامت کا لازوال پیغام ہے: رانا شاہد عظیم
چشتیاں: چشتیاں کی جامع مسجد انوارِ مدینہ، بلدیہ کالونی میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک روح پرور محفلِ ذکرِ حضرت امام حسینؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، وکلاء، صحافیوں، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چشتیاں کے ممتاز تاجر و سینئیر صحافی رانا شاہد عظیم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے علم و تقویٰ کے میدان میں اعلیٰ مقام حاصل کیا اور ہمیشہ دین کی سربلندی کیلئے کوشش کی اورمیدان کربلا میں معرکہ حق و باطل کے دوران امام حسین کی شہادت نے اسلام کو ایک نئی روح بخش دی۔ آپ کی عظیم شہادت نے مسلمانوں کو ظلم کے خلاف لڑنے اور حق کی حمایت میں کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا ھے۔انہوں نے محفل ذکرحضرت امام حسین خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں صبر، استقامت، ایثار، اتحاد اور دین پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فرقہ واریت، نفرت اور انتشار سے گریز کرتے ہوئے اتحاد و اخوت کو فروغ دیں۔
تقریب کی صدارت پیر سید شبیر حُسین شاہ نے کی جبکہ محفل کی سرپرستی خطیب وامام جامع مسجد انوارِ مدینہ مولانا قاری حق نواز پیربودلہ اور سینئر قانون داد فرخ پاشا ایڈووکیٹ نے کی۔اس موقع پرنعت پڑھنے کی سعادت محفل کے میزبان سینئر صحافی رانا شاہد عظیم کے علاوہ محمد ارشد قریشی ایڈووکیٹ ودیگر نعت خواں حضرات نے حاصل کی۔تقریب سے علامہ قاری محمد سعیدی نے بھی خطاب کیا،نقابت کے فرائض مہاروی نقیب نے انجام دئے۔
اس موقع پر سینئر قانون دان ضیاءالرحمان قمر ایڈووکیٹ، حافظ سلمان حیدر، چوہدری محمد شاہد ربانی ، ڈاکٹر کامران ، صاحبزادہ میاں عثمان امین مہاروی، قاری ذوالفقار علی ، محمد عثمان ضلعی صدر منہاج القرآن ڈسٹرکٹ بہاولنگر فخر المنیر سیفی، رانا سعید انور،خضر پاشا اور خلیل فریدی،شیخ احمد،شاہد منگھیروی، سینئر صحافی رانا غلام حیدر،سینئر صحافی رانا عمران شاہد،حبیب احمد ،حافظ غلام حُسین نورانی،حافظ زین العابدین،رانا محمد احمد شانی،حاجی عبدالستار جٹ،شہزاد اشرف مستری،نعت خوانوں افضل قادری،تنویر احمد نوشاہی، جنید ھاشمی،احمد حسن اشفاق برکات جٹ،عبداللہ قمر،ذیشان مقبول شانی جٹ،فہیم گلزار،چاچا مقبول کمبوہ ودیگرمعززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر شرکامحفل میں لنگر تقسیم کیا گی